حنا کا تلخ ہوتا لہجہ، ہانیہ کا مسقتبل کیا ہوگا

شہریار کی بےوفائی، کیا نائلہ کی سوچ میں آئے گی تبدیلی

شہریار کی بےوفائی، کیا نائلہ کی سوچ میں آئے گی تبدیلی، جلتی ریت پر کی 21ویں قسط پر تبصرہ
ڈرامہ سیریل جلتی ریت پر کی گزشتہ قسط میں عائشہ اپنے شوہر سمیر کے قاتل عمر سے ملاقات کرکے اسے سمیر کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن وہ خود اس بات سے انجان ہے کہ عمر اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے سچ عدالت میں بیان کرنے کے لیے راضی ہو گا یا نہیں۔ ادھر عائشہ کی امی عائشہ کے سامنے شہریار کے رشتے کی بات کرتی ہے جس سے عائشہ فوراً انکار کر دیتی ہے کہ اس کے دل میں صرف سمیر ہے۔




دوسری جانب نادر شہریار کی محبت میں گرفتار نائلہ کو جب یہ پتہ چلتا ہے کہ عائشہ اور شہریار کا رشتہ پکا ہونے والا ہے تو یہ بات اسے دکھ میں مبتلا کر دیتی ہے اور نائلہ شہریار کو یادوں کو جلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتی ہے، لیکن کیا نائلہ کی سوچ میں آئی تبدیلی نائلہ کی زندگی میں کوئی نئی بہار کو لائے گی۔




جلتی ریت پر کی رواں قسط کی سب سے اہم پیش رفت عمر کا اعترافی ویڈیو پیغام کا منظر عام پر آنا تھا، لیکن جب عائشہ، دانش کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے پولیس اسٹیشن جاتی ہے تو اُسے اُس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب پولیس افسر اُسے یہ کہتا ہے کہ ایک ویڈیو پیغام کی وجہ سے ایف آئی آر نہیں کاٹی جا سکتی، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عمر کا اعترافی ویڈیو پیغام عائشہ کو انصاف کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگا، دانش سچائی کو چھپانے کے لیے کوئی اور اب کون سا راستہ اختیار کرے گا، یہ تو جلتی ریت پر کی آئندہ کی قسط میں ہی معلوم ہو گا، تو دیکھنا نہ بھولیے جلتی ریت پر ہر جمعرات کی رات 8 بجے صرف ٹی وی ون پر۔

November 24, 2017 | 88 Views